انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھنے لگی

Interbank

Interbank

کراچی (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے کو قسطوں کی ادائیگی سے انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھنے لگی۔

عالمی ادارے کو گذشتہ روز چودہ کروڑ چھیتر لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی گئی جبکہ آج دو کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کی قسط ادا کی جانی ہے۔ قسط کی ادائیگی توسیعی قرض سہولت کے خالص کی مد میں ادا کی جانی ہے۔

ان ادائیگیوں کے سبب انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں آٹھ پیسے اضافے سے ایک سو ساتھ روپے اکاون پیسے ریکارڈ کی گئی۔ واضع رہے کہ ایک سو گیارہ پر اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد یہ ڈالر کی بلند ترین شرح تبادلہ ہے۔