انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

Interbank

Interbank

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹر بنک مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی قدر میں اٹھاون پیسے کی کمی ہوئی۔ مارچ دو ہزار تیرہ میں ڈالر اِسی سطح پر موجود تھا۔

جس کے بعد ڈالر کی قدر بڑھنا شروع ہوگئی اور ایک موقع پر ڈالر ایک سو گیارہ روپے کی ریکارڈ سطح پر بھی جا پہنچا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ابھی بھی سو روپے پر موجود ہے۔