کراچی (جیوڈیسک) ڈالر کے روپے کی قدر پر تابرتوڑ حملے جاری۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا اور 103 روپے 82 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 104 روپے 10 پیسے پر فروخت کیا جارہا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل تیزی پکڑتا دیکھائی دے رہا ہے۔ اور انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے 82 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر کا بڑھنا بیرونی قرضوں کی مد میں ادائیگیوں کے باعث پیش آرہا ہے جبکہ گزشتہ دن آئی ایم ایف کو 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ آیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 104 روپے 10 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔