انٹربینک : روپے کی قدر میں گراوٹ جاری، ڈالر 106 روپے تک پہنچ گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل اپنی قدر کھوتا جارہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سلامی 106 روپے 25 پیسے تک پہنچ گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 106 روپے ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 106 روپے 25 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق عازمین حج کی جانب سے ڈالر کی مانگ بڑھنے کے باعث اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں حج سیزن میں ہر سال تقریبا 70 کروڑ ڈالر خریدے جاتے ہیں۔

دوسری جانب بینکوں کے درمیان لین دین یعنی انٹر بینک میں بھی ایک ڈالر 106 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق مخلتف درآمدی ادائیگیوں اور زرمبادلہ زخائر پر دباو کے باعث روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔