انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے مہنگا ہوکر 132 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 50 پیسے بڑھ کر 132.30 روپے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری قیمت 10 پیسے کمی سے 132.50 روپے ہوگئی۔