انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

 Dollar

Dollar

اسلام آباد (جیوڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مستحکم ہونا شروع ہو گیا۔

کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے اس کی قدر 150.75 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 2.70 روپے اضافے سے 151.50 کا ہو گیا۔