مفاد پرستوں نے امریکی ایماء پر جمہوریت کو بدنام کر دیا ہے،امیر پٹی
Posted on February 12, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جمہوری نظام ہی پاکستان کی ترقی و سلامتی کا ضامن ہے مگر مفاد پرست سیاستدانوں نے اس نظام کو چند خاندانوں کیلئے حق حکمرانی اور عوامی استحصال و کرپشن کا ذریعہ بناکرامریکی ایمأپر اس نظام کو اس قدر بدنام کر دیا ہے کہ اب عوام میں جمہوریت سے بیزاری پیدا ہوتی جارہی ہے اسلئے جمہوری نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے شفاف ‘ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے ملک میں حقیقی معنوں میں عوام کی منتخب کردہ و پائیدار جمہوری حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔
روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی نے یہ بات ”جمہوریت بچاؤ تحریک ” کے وفد سے روشن پاکستان مرکز میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر امیر پٹی کے ہمراہ وائس چیئرمین اسلم خان، جمیل اقبال،راجہ انور ایڈوکیٹ،سلمان راجپوت، ایوب صدیقی ایڈوکیٹ ، غزالہ اسلم اور عمران چنگیزی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک و جمہوریت کو بچانے کی ذمہ داری اب عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کاندھوں پر ہے۔
کرپشن ، قرضے معاف کرانے، سنگین کیسز میں ملوث افراد سمیت ملک وقوم کو کسی بھی طریقے سے نقصان و پہنچانے والے ہر فرد کو نااہل قرار دیکرآئین کی روح کے مطابق شفاف و منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تورائے دہندگان’ خوشی، آزادی ، بے خوفی سے تبدیلی و اصلاح کیلئے اپنا ووٹ لازم استعمال کریں گے بصورت دیگر استحصال کا شکار نظام سے بیزار عوام اب انتخابات میں حصہ لیتی دکھائی نہیں دیتی اور عوام کی شراکت کے بغیر جمہوریت خواب و سراب ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com