لاہور : مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد نے کہا ہے کہ علماء اسلام کے مالک نہیں خادم ہیں،اسلام اللہ تعالیٰ کادین ہے،اس میں اپنی طرف سے کچھ شامل نہیں کیا جا سکتا، کوئی علماء سے سود کی گنجائش پیدا کرنے میں مدد طلب کرتا ہے تو کوئی دہشت گردوں کے نظریات کے خاتمے کے لیے علماء سے مدد مانگتا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دہشتگردی کا خاتمہ اُولیاء اللہ اورعلماء کرام کے کردار کے بغیر ممکن نہیں، علماء حق اپنی اہمیت کو پہچانیں اور باطل کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کریں، حکمران سودکے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں جبکہ علماء کی ذمہ داری دین حق کوجوں کا توں پیش کرنا ہے۔
اسلام اللہ تعالیٰ کادین ہے اورعلماء وہی ہیں جودین و دنیاکے معاملات میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں،سودکی گنجائش پیداکرنے والے نہ توملک کے خیرخواہ ہیں اورنہ ہی عوام کے،علماء حکومت وقت کواس حقیقت سے آگاہ کریں گہ سودی نظام اللہ اوراللہ کے رسول ۖ کے ساتھ جنگ ہے اورکون ہے جواللہ،رسول اللہ ۖ کے ساتھ جنگ کی طاقت رکھتاہے ،جب تک ملک سے سود،ناانصافی،لاقانونیت ختم نہیں ہوتے دہشتگردوں کے نظریات کسی نہ کسی صورت میں باقی رہیں گے۔
سیکرٹری نشرواشاعت,تحریک اُویسیہ پاکستان امتیازعلی شاکر۔03134237099.imtiazali470@gmail.com