لندن (جیوڈیسک) سود پر قرض دینے والی کمپنی کا لوگو شرٹ پر لگانے سے انکار نیوکاسل یونائیٹڈ کے فٹ بالر کو مہنگا پڑگیا 27 سالہ سنیگال کے فٹ بالر سیسے کو گزشتہ سال 9 ملین پاونڈ میں فریبرگ سے خریدا گیا تھا، سیسے کا کہنا ہے ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے وہ ایک ایسی کمپنی کو سپورٹ نہیں کرسکتے جس کاکام غیر شرعی ہو۔
نیوکاسل یونائیٹڈ کا مین اسپانسر wonga.com ہے جس کا کام سود پر قرضے دینا ہے۔ اِس انکار کی وجہ سے سیسے کو پرتگال جانے والی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ وہ پرتگال تو نہیں جارہے، لیکن انہوں نے Non-Branded شرٹ میں پرائیوٹ ٹریننگ کا آغاز ضرور کر دیا ہے۔