کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد کی جانب سے سندھ کے یوم ثقافت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت روشن پاکستا ن پارٹی کے سربراہ امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘پاکستان مارواڑی الائسنس کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘ پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘ گجراتی قومی موومنٹ کے رہنما یونس سایانی ‘ بلوچ اتحاد کے رہنما عبدالحکیم رند بلوچ ‘ جونیجو اتحاد کے رہنما محمد اسماعیل جونیجو ‘ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور قومی امن کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما امیر علی خواجہ و دیگر نے کہا کہ سندھ امن و محبت کی سرزمین ہے
مگر سندھ دشمنوں نے نہ صر ف اس میں تعصب و لسانیت کا بیج بوکراس کے امن کو برباد کردیا ہے بلکہ مفاد پرستوں نے کرپشن کے ذریعے اس کا چہرہ بھی بگاڑ دیا ہے
اسلئے تعصب پرستوں اور کرپٹ عناصر سے نجات سندھ کی امن ومحبت کی ثقافت کے تحفظ کیلئے ضروری ہے