پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) سود اور جرم کے خلاف پولیس کی جنگ جاری رہے گی، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی ایس پی ملک عثمان تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کمالیہ ملک عثمان نے پولیس چوکی پیرمحل میں کھلی کچہری لگائی جس میں سائلین نے درخواستیں پیش کیںڈی ایس پی نے عوام کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے ملک عثما ن نے شرکاء سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہاگرافسر مہتمم تھانہ عوامی شکایات اور درخواستوں پر کان دھریں کھلی کچہری ویران ہونی چاہیئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تھانے کے مسائل تھانے کے لیول پر حل ہونے چاہیں ،اگر ایک شخص تھانے سے مایوس ہوکر ڈی ایس پی آفس پہنچ جائے تو متعلقہ تفیشی افسر اور سٹیشن ہاؤس آفیسر کے خلاف بھی کارروائی ہو نی چاہے۔
انہوں نے کہاکہ عوام سے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے اپنے موبائل نمبر پر اطلاع دینے کی اپیل کرتا ہوں شہری جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے میرے ساتھ بھر پور تعاون کر یں جس سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون میں پولیس کو بھر پور کامیابی ملے گی، جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں میں نے اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ کے منشیات فروشی، جواء اور رشوت کا خاتمہ کر دیا ہے، ملازمین کو سختی سے کہا ہے کہ اگر کسی ماتحت کو رشوت میں ملوث پایہ گیا تو اس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کروں گا ، عوام کو انصاف کے حصول کیلئے کسی چوہدری یا ٹائوٹ کی ضرورت نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔
اس موقع پر مدینہ بلاک پیرمحل کی رہائشی خاتون سروت بی بی نے ڈی ایس پی کو تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا چچا جائیداد کے لالچ میں آ کر اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ ہمراہ گزشتہ رات چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر داخل ہوئے اور میرے شوہر اور بیٹی سمیت اہل خانہ پر بہیمانہ تشدد کیا میرے چچا اور اس کے مسلح ساتھی ملزمان اسے اور اس کے بچوں کو جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں فوری انصاف کی اپیل جس پر ڈی ایس پی نے خاتون کی تحریری درخواست پرفوری عمل کرنے کے لئے انچارج انوسٹی گیشن غلام رسول کو کاروائی کا حکم دیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی نے تحصیل پیرمحل کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے دیگر سائلین کی شکایات اور مسائل سنیں اور ان کے ازالہ کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کر دیئے۔