سود کی لعنت کو ختم کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ سید عرفان احمد

Syed Irfan Ahmed

Syed Irfan Ahmed

لاہور : مرکزی سینر نائب امیر تحریک اویسیہ پاکستان سید عرفان احمدشاہ نے کہا کہ سود کی لعنت کو ختم کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ دنیا میں امن بحا ل کرنا ہے تو دنیا سے سود ی نظام کا خاتمہ ناگزیر ہے چئیرمین کاہنہ نو حاجی بشار ت علی رحمانی نے کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج ہیںدفاعی صلاحیتوں سے ما لا مال شہادت کے جذبہ سے سر شار افواج پاکستان ملکی دفاع کی ضامن ہیں۔

افواج پاکستان کو عوام کی مکمل حمایت اور تعاون حاصل ہے پاکستانی قوم وطن عزیز پر قربان ہونے کے لئے ہر وقت تیار ہیں ۔وطن کی حفاظت کیلئے ہر حد سے گذر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری قو می منصوبہ ہے ا س کے نادیدہ دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گیاس موقع پر محمد سجاد جنرل کونسلر کاہنہ کا کہنا تھا کہا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان میں دہشت گردوں ،ان کے سہولت کاروںاور کر پشن کے خلاف جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستانی قوم متحد اور پر عزم ہیں کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت اور اندرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

sidraalishakir@gmail.com
03226390480