کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی بجٹ میں صرف 3 سے 4 فیصد تعلیم کیلئے مختص کرنا اور پھر اس میں سے نصف سے زائد کا کرپشن کی نذر ہوجانا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ قوم کو تعلیم یافتہ ‘ ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے دعویدار حکمران ملک سے جہالت ‘ غربت ‘ بیروزگاری اور مسائل کا خاتمہ نہیں چاہتے کیونکہ انہی ایشوز کے سہارے وہ قوم کو بےوقوف بناکر ہی تو ایوان اقتدار میں اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان ہوکر کرپشن کے ریکارڈ ز قائم کررہے۔
قومی و عوامی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے اور اپنا و اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ و بنارہے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر حکمرانوں کو کرپشن و کمیشن کی روایت کا خاتمہ کرکے طبی و تعلیمی شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ بیروزگاری کا خاتمہ اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میںا ضافے کے ذریعے عوام کو جینے کا حق فراہم کرنا ہوگا۔