کراچی کی خبریں 19/10/2016

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقتدار کامزہ چکھنے اور کرپشن کا گھونٹ پینے سے پہلے لوہار کہلانے والے اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر کرپشن کی شراب کے ذریعے اتنے بڑے صنعتکار بن چکے ہیں کہ پاکستان میں ان کے اثاثوں کا شمارممکن نہیں جبکہ بیرون ملک آف شور کمپنیوں کی نشاندہی قوم کو ان کے احتساب کے مطالبہ پر مجبور کررہی ہے مگر احتساب سے انکار کرنے والے اقتدار پر تادیر قابض رہنے کیلئے نہ صرف فوج کو بدنا م اور کئی دھڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیںبلکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات و ہدایات کے باوجود مردم شماری سے بھی گریزاں ہیں کیونکہ وہ جاتے ہیں کہ مردم شماری کے بعدنئی ووٹر لسٹیں بھی ترتیب دی جائیں گی اور آبادی کے تناسب سے اسمبلی کی نشستوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا جو دھاندلی کے ذریعے اقتدار پانے والے ان روایتی و کرپٹ سیاستدانوں کیلئے خطرناک ثابت ہوگا ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جانب سے احتساب سے انکار اور مردم شماری سے گریز پر چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے ریمارکس ان کی حب الوطنی ‘ عوام دوستی اور آئین کی پاسداری کے جذبات کا ثبوت ہے مگر عوام یہ سمجھتے ہیںکہ حکمرانوں کا کردار ریمارکس سے بڑھ کر چیف جسٹس کے عملی اقدام و کردار کا متقاضی ہے کیونکہ اعلیٰ عدلیہ ہی ملک و قوم کو لٹیروں اور عوام دشمنوں سے نجات دلاسکتی ہے بصورت دیگر فوج نے اپنا کردار ادا کیا تو کسی کو بھی پسند نہیں آئے گا اور اسے جمہوریت پر شبخون کہا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے حکومت سندھ کی جانب سے شام 7بجے سے مارکیٹوں کی بندش اور 10 بجے تک شادی ہال بند کرانے کے فیصلے کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روشنیوں کا شہر کہلانے والے کراچی کو لوڈشیڈنگ کے ذریعے روشنیوں سے محروم کرنے کے بعد اب حکمران شام 7بجے سے مارکیٹوں اور دکانوں کی بندش کے ذریعے ویران و سنسان بھی کردینا چاہتے ہیں ۔ گجراتی سرکار نے کہا کہ کراچی صرف تجارتی ‘ صنعتی اور بندرگاہی شہر ہی نہیں بلکہ منفرد تہذیب و ثقافت کا حامل ہونے کے ساتھ پاکستان کا تجارتی حب بھی ہے اسلئے اس شہر میں بجلی کی بندش ‘ گیس کی لوڈ شیڈنگ یا تجارتی و کاروباری سرگرمیوں پر اوقات کار کی بندش یقینا صرف اس شہر کے صنعتکاروں ‘ تاجروں ‘ ملازمت پیشہ اور مزدور پیشہ افراد کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے بھی زہر قاتل ثابت ہوگی اسلئے کراچی میں اپنا جھنڈہ گاڑنے کے دعویدار موروثی حکمران اس شہر کو فتح کرنے کیلئے لسانیت پرستانہ فیصلوں کے ذریعے اس شہر کے دروازے اپنے لئے بند کرنے اور پاکستان کی ترقی کے راستے مسدود کرنے کی حماقت نہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (استاف رپورٹر) دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھانے کیلئے بے لاگآپریشن کو منطقی انجام تک پہنچادیا جائے تو ہمیں دنیا میں تنہاءکرنے کی کوئی بھی بھارتی سازش کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و عالمی پذیرائی سے خوفزدہ و پاکستان کی سلامتی کا دشمن بھارت پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرکے اس کیخلاف عراق سے بھی زیادہ سخت عالمی اقدامات کا خواہشمند ہے اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت وطن عزیز سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے اس راہ میں حائل ہونے والی ہر رکاوٹ کو دور کرے اور اگر جمہوریت دہشتگردی کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے تو قوم دہشتگردی ‘ پاکستان کی سلامتی ‘محفوظ مستقبل اور قومی عالمی وقار کے تحفظ کیلئے جمہوریت کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار اور ہر طرح سے اپنی عسکری قیادت کیساتھ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے پنجاب میں لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت گیس کی لوڈشیڈنگ پروگرام کے اجراءپر تاسف و مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نجات دلانے کے نام پر اقتدار پانے والوں نے اب تک عوام کو اس مسئلے سے نجات نہیں دلائی ہے اور عوام آج بھی گرمی میں بجلی اور سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ و قلت کی پریشانی و تکلیف سے دوچار ہیں ۔سولنگی رہنماوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اعلانیہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ سندھ ‘ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے عوام غیر اعلانیہ گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں جو پر فریب نعروں ‘ جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے وعدوں کے ذریعے عوام کو بے وقوف بناکر اقتدار پانے والوں کی عوام دوستی ‘ حب الوطنی ‘ گڈ گورننس اورملک و قوم کو ترقی کی کہکشاں تک پہنچانے کے عزم کا پول کھول رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات برائے 2016ءمیں حصہ لینے کے امیدواروں کیلئے فارم نامزدگی کے حصول کا آج آخری دن ہے ‘ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند دفتری اوقات کار میں یعنی آج صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر علی پٹی والا سے ان کے دفتر واقع جہانگیر روڈ ‘ تین ہٹی چوک سے فارم نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں بعد از مدت و معیاد کسی کو بھی کوئی فارم نامزدگی جاری نہیں کیا جائے ۔ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی اور قائم مقام جنرل سیکریٹری سلیم لودھی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے انتخابات برائے سال 2016ءکیلئے جاری شیڈول کے مطابق آج یعنی 20اکتوبر فارم نامزدگی کے حصول کا آخری دن ہے جبکہ مکمل و تحریر شدہ فارم 22اکتوبر تک دفتری اوقات کار کے مطابق واپس وصول کئے جائیں گے اور جانچ پڑتال کے بعد 23اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جن پر اعتراضات24اکتوبر تک وصول کئے جائینگے اور25اکتوبر کو ان اعتراضات کی شنوائی اور ان پر فیصلہ ہوگاجبکہ26اکتوبر کو فیصلے کیخلاف اپیلیں وصول کی جائیں گی اور 27اکتوبر کو اپیلوں کی سماعت اور ان پر فیصلہ ہوگا ۔28اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی اور پولنگ کے مقام کا بھی اعلان کیا جائے گا جبکہ30اکتوبرکو پولنگ ہوگی اور پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج اور منتخب ہونے والے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تاریخ و مقام کا اعلان کیا جائیگا۔