مفاد پرستوں نے اقتدار میں آکر عوام کا لہو چوسا ہے اب قوم ان بدعنوانوں کا محاسبہ کرے محمد زبیر کیانی

اسلام آباد : جمعیت علماء پاکستان کے سابقہ مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت اور آزاد امیدوار برائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 محمد زبیر کیانی نے اپنے حلقہ میںڈھوک کھبہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کام اذان دینا ہے اور وہ میں دیتا رہوں گا قوم کا کام ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔

قوم سابقہ حکمرانوں کے کارنامے دیکھ چکی ہے اس ملک میں تمام نظام آزمائے جاچکے ہیں اب نظام مصطفی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے ۔آپ اس ملک سے کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری کا خاتمہ اور عوام کا معیار زندگی بلند،تعلیم ،روزگار اور صحت کی اعلیٰ سہولیات فرام کرنے کیلئے میدان عمل پیں نکل ائیں۔

زبیر کیانی نے کہا کہ میرا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ صالح دیانتدار خوف خدا رکھنے والے قیادت کو آگے لانا ہے اور اس میں صرف آپ میری مدد کر سکتے ہیں آپ ہی خدا ترس اور عوام کا درد رکھنے والی قیادت کو اگے لا سکتے ہیں اور وہی باکردار قیادت قوم کی کشتی کو بھنور سے نکال سکتی ہے ۔ زبیر کیانی نے کہا کہ مفاد پرستوں نے اقتدار میں آکر عوام کا لہو چونسا ہے اب قوم ان بدعنوانوں کا محاسبہ کرے تاکہ الیکشن کے دن پورے ملک سے صالح اور دیانت دار قیادت کامیاب ہوگی۔

زبیر کیانی نے اپنے ایک نکاتی انتخابی منشور اور انتخابی نعرے پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمارا انتخابی نعرہ یہ ہے کہ ووٹ بس کردار کے لیے ۔۔۔ نہ پارٹی کے لیے ۔۔ نہ مال کے لیے ووٹ بس کردار کے لیے۔ ۔ نہ دولت کے لیے نہ دھونس کے لیے ووٹ بس کردار کے لیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنا منشور گھر گھر تک پہنچائے گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ اپنے محلے میں خود کارنر میٹنگ کا انتظام کریں اور تمام امیدواروں کو باری باری دعوت دیں اور ان کے متعلق ان سے معلومات حاصل کریں تاکہ آپ کا ووٹ ڈالنے کا فیصلہ ضرورت ، حقیقت اور معلومات پر مبنی ہو۔