مفاد پرستی کے سیاسی حمام میں لنڈورے سیاسی راہنما سبھی اکٹھے ننگے نہا رہے ہیں: احسان باری

Dr.Ihsan Bari

Dr.Ihsan Bari

بہاولنگر: قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکڑ میاں احسان باری نے کہا ہے کہ بڑی بڑی جغادری سیاسی پارٹیاں بلدیاتی انتخابات میں اپنے نشان سے امیدوار کھڑے نہیں کر سکیں زیادہ امیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں امیدوار سمجھتے ہیں کہ سیاسی پارٹیاں اپنے راہنمائوں کی گرینڈ کرپشنوں کی وجہ سے بدنام ہو کرعوامی مقبولیت کھو چکی ہیں اسلئے امیدوار ان انکے مخصوص انتخابی نشان پر حصہ لے کر ہرصورت شکست سے دو چار ہوں گے۔

بڑی سیاسی جماعتوں کا حشر وہ اوکاڑہ کے ضمنی انتخاب میں دیکھ ہی چکے ہیں میاں باری نے مزید کہا کہ مفاد پرستی کے سیاسی حمام میں لنڈورے سیاسی راہنما سبھی اکٹھے ننگے نہا رہے ہیں حکمران و دیگرسیاسی جماعتوں کے کارکن ان کی ہیرا پھیریوں اور مفاد پرستانہ سوچ سے تنگ آچکے ہیںاسلیے جن لیڈروںکا طوطی بولتاتھاکارکنوں کے نزدیک ان کا نام گالی بن چکا ہے مخلص کارکنوں نے دریاں بچھائیں جھنڈے اٹھائے دھرنے دیے سر پھٹول کروائے حتیٰ کہ شہادتیں پائیں مگر انکے لیڈر اوپر ہی اوپرآپس میں پیار کی پینگیں بڑھا کریکجان دو قالب ہو چکے ہیں۔

جنوبی پنجاب و سندھ کے کئی اضلاع بہاولنگر وغیرہ میں تو ن والوں نے ٹکٹیں جاری نہیںکیں کہ ان کا کسی دوسری زیڈ لیگ سے کمپرومائز ہو گیا ہے یہاں تک کہ بلا ،شیر ،تیر،کتاب،ترازو بھی ایک دوسرے کے حمایتی ہیںخدا تعالیٰ نے من وسلویٰ جیسا اعلیٰ کھانا آسمان سے برسایاتھا مگرایک ہی قسم کا کھانا کھاتے ہوئے لوگ اس کے بھی انکاری ہو گئے اسی طرح وہی سیاسی چہرے بار بار دیکھ کر عوام اور کارکن سخت تنگ آگئے ہیں اور وہ اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے کسی نئی سیاسی جماعت و قیادت کے لیے طالب اور دعاگو ہیںتاکہ68 سال سے جاری جاگیرداروں ،صنعتکاروںو سود خور سرمایہ داروں کی سیاست کو دفنا کر وہ متوسط طبقہ کو اقتدار میںلاسکیں “نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی” کی طرح سیاست سرمایہ داروںکی گھر کی لونڈی بن چکی ہے غریب کیسے حصہ لے اسلیے توانتخابات میں لوگ دلچسپی نہیں لیتے اور ہمیشہ ٹرن آئوٹ کم رہتا ہے کرپٹ افراد کے سیاسی گروہ اس طرح باہمی شیرو شکر ہو گئے ہیں جیسے ایک ہی ماں کے بطن سے جنم لیا ہو پانچ ایکڑ سے زائد زمین یا بنک میں 10لاکھ سے زائدسرمایہ رکھنے والوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی جائے اور متناسب نمائندگی نافز ہوجائے توملکی سیاست پاک و صاف ہو جائیگی۔

ADDRESS:Bari House,Bari Road Canal Colony,Haroonabad,Distt:Bahawal Nagar(Punjab)Pakistan
Contacts Dr.Ihsan Bari:0300–0315–0321–0332–0333–0345–6986900 web:www.allahoakbar-tehreek.com,,Facebook.com/allahoakbartehreek-Twitter.com/drmianihsanbari
,drahsanbari@gmail.com,mianihsanbari@gmail.com,drmianihsanbari@gmail.com