کراچی (جیوڈیسک) شرح سود میں اضافے کے باوجود بینکوں کی جانب سے اسپریڈ ریٹ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اکتوبر میں بنکنگ اسپریڈ 11 بیسز پوائنٹ کمی سے چھے اعشاریہ دو فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق ڈسکانٹ ریٹ بڑھ جانے کے بعد کھاتوں پر دئیے جانے والے منافع میں چھ بیسیز پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا۔ آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے بنیادی شرح سود میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو بنکنگ سیکٹر کے لئے منافع بخش ثابت ہو گا۔