شرح سود میں اضافہ، بچت اسکیموں کی شرح منافع پر فیصلہ نہ ہوسکا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کے باوجود قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق شرح سود بڑھے دو ہفتے ہو جانے کے باوجود قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ادارہ قومی بچت نے شرح منافع بڑھائے جانے کے حوالے سے تجاویز وزرت خزانہ کو بھجوادی ہیں تاہم وزارت خزانہ نے اب تک جواب نہیں دیا۔ رواں سال قومی بچت میں سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔