اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یاجنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پرآمادگی کا اظہار کی، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔