مفاد پرست سیاستدان پاکستان کیلئے داعش سے بڑہ خطرہ ہیں، امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کی جانب سے پاکستان میں داعش کے خطرے کی عدم موجودگی کے بیان پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہے اور اگر وہ داعش کو خطرہ نہیں سمجھ رہے تو یہ قوم کیلئے اطمینان بخش امر ہے۔

کیونکہ اس وقت پاکستان کو داعش سے زیادہ خطرہ ان حکمرانوں سے ہے جو قومی وسائل و اختیارات کو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کرتے ہوئے آئین و قوانین کا جنازہ نکال رہے ہیں اور عوام کی زندگی کو مزید بد سے بدتر بناتے ہوئے اس مقام تک لے گئے ہیں جہاں روزگار علاج اور تعلیم سے محروم عوام اب روٹی اور پانی کیلئے بھی ترس رہے ہیں اور غذائی قلت وصحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث معصوم بچے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہے ہیں۔

جبکہ سیاسی زعماءعوام و پاکستان کو بچانے کیلئے یکجا ہونے کی بجائے یا تو جمہوریت کے نام پر استحصالی نظام بچانے کیلئے کوشاں ہیں یا پھر انقلاب و تبدیلی کے نام پر اپنے اقتدار کے حصول کیلئے رقصاں۔ ملک و قوم کو مسائل و مصائب سے نکالنے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں آئینی و قانونی ضمانت کے ساتھ ترقی یافتہ فلاحی ریاست بنانے کا ارادہ کوئی نہیں رکھتا۔

کیونکہ تنظیم محب وطن روشن پاکستان کے پیش کردہ فارمولے پر عملدرآمد سے تمام قومی مسائل کا حل اور ملکی و عوامی ترقی ممکن ہے مگر حکمران اور مقتدر سیاستدان ہمارے پیش کردہ فارمولے و منشور کو نظر انداز کررہے ہیں کیونکہ اس سے عوام کو اختیار و اختیار میں شمولیت اور احتساب کا حق حاصل ہوگا جو یہ عوام کو دینا نہیں چاہتے۔

اسی لئے ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نظر انداز کرنے والے یہ استحصالی ملک و قوم کیلئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں۔