عبوری ضمانت منظور، کیپٹن صفدر نے عدالت میں ہی شکرانے کے نفل ادا کیے

 Captain Safdar

Captain Safdar

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل خان کی سربراہی میں بینچ نے محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے محمد صفدر کی غیر موجودگی پر فیصلہ 22 اپریل کو موخر کیا تھا۔

نیب کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور فنڈز میں خردبرد کی انکوائری کر رہا ہے۔

عدالت سے ضمانت کی منظوری کے بعد محمد صفدر نے ہائیکورٹ میں شکرانے کے نفل ادا کیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں مانگی دعائیں قبول ہوگئیں، ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائیکورٹ کا شکر گزار ہوں۔