عبوری کمیٹی کا پی او اے کے انتخابات کرانا غیر قانونی ہے، عارف حسن

Arif Hasan

Arif Hasan

لاہور جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ عبوری کمیٹی کا پی او اے کے انتخابات کرانا غیر قانونی ہے۔ جو باڈی ان انتخابات میں حصہ لے گی اس پر پابندی لگا دی جا ئے گی، لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے سید عارف حسن نے کہا کہ لندن اولمپکس سے لیکر اب تک پی او اے اس کوشش میں ہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر پابندی نہ لگے لیکن کچھ لوگ آئی او سی کے بارہار خبردار کرنے کے باوجود غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں۔

پانچ جولائی کو ہونے والے انتخابات اسی کی کڑی ہیں۔ آئی او سی کا ایگزیکٹو بورڈ پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ اگر متوازی نیشنل اولمپک کمیٹی بنائی گئی تو پاکستان کی رکنیت معطل کر دی جا ئے گی۔ پی او اے اب بھی کوشاں ہے کہ پاکستان کی بدنامی نہ ہو۔ جو بھی انتخابات میں حصہ لے گا اس کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی۔