اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیرِ داخلہ کے دورۂ برطانیہ کے دوران اٹھائے گئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سکیورٹی، ہیومن ٹریفکنگ، منظم جرائم اور دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون پر بھی غور کیا گیا۔