اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے درخواست چوہدری نثار کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران دئیے گئے بیان پر دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے پرویز مشرف کو راستہ دینے کی تمام ترذمہ داری سپریم کورٹ پر ڈالنے کی کوشش کی، ایسا کرکے انہوں نے سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کی، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف توہی عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ پارلینمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔