اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرداخلہ سے نئے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ملاقات کی، چوہدری نثارنے ہدایت کی اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پرامن شہریوں،، سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو کسی کارروائی سے شکایت پیدا نہ ہو۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ڈی جی رینجرز بلال اکبرنے کراچی کی صورتحال پربریفنگ دی،،اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی میں رینجرز کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے،، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پرامن شہریوں،، سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کو کسی کارروائی سے شکایت پیدا نہ ہو،، چوہدری نثارنے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پررابطہ کیا۔
دونوں رہنماوٴں کے درمیان ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر چھاپے،، گرفتاریوں اور کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔