لندن (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانیہ کے حوالے کردیئے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جب کہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں پائے جانے والے بھارتی مداخلت کے ثبوت برطانوی حکام کے حوالے کیے۔
برطانوی وزیر داخلہ اور خارجہ نے چوہدری نثار علی کو معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ نومبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کےموقع پر معاملہ باقاعدہ طور پر ان کے سامنے رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی حکام نے ایم کیوایم سے متعلق چلنے والی رپورٹ پر بھی جواب مانگا۔