اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے سے متعلق سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دی جس میں ممکنہ خطرات اور مشکلات کے باعث میچ کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور سیکورٹی ٹیم کے دورہ بھارت کے بعد مرتب کردہ رپورٹ پیش کی۔
ملاقات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بھارت روانگی، ممکنہ سیکورٹی خدشات اور انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق دھرم شالا میں میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس لئے میچ کا مقام تبدیل کر کے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔