اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ کی عزت و احترام کو محلوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔
ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ کی طرف سے ایف آئی اے کے ناروا رویے اپنانے کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر داخلہ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز مرچنٹ ایک گواہ ہیں اور بطور گواہ ان کی عزت و احترام برقرار رکھا جائے۔