ملتان (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے الیکشن کمیشن کے رابطہ کرنے پر عمران خان نے کے پی کے میں جلسوں کا شیڈول منسوخ کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں ہماری لڑائی شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے کے لیے ہے 21 مئی کو کوئی بھی الیکشن جیتے فرق نہیں پڑتا لیکن جمہوریت کو ضرور جیتنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 15 مئی کے جلسے کے حوالے سے عمران خان نے مجھے ڈانٹ پلائی ہے یا پیار کیا ہے اس پر ہاشمی صاحب کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سراج الحق نے مجھے خود کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کو سپورٹ کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایگزٹ کمپنی کی تفصیلات وزیر داخلہ کو قوم کے سامنے رکھنی چاہیے یہ کون ہیں اور کیا کرنا چاہتے ہیں اور انہیں کس نے لائسنس دیا ہے۔