لاہور (جیوڈیسک) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ حکومت ان مدارس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جو دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں
وزیر داخلہ عوام کو بیوقوف نہ بنائیں اور ان دس فیصد مدارس کو منظر عام پر لائیں جس کی نشاندہی انہوں نے پریس کانفرنس میں کی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچے۔