پنجاب (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو حضرو سے گرفتار کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے علاقے حضرو میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار مبینہ دہشت گرد انعام اللہ شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث ہے جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شادی خان میں سابق وزیر داخلہ شجاع خانزدہ کے ڈیرے پر حملہ ہوا تھا جس میں وزیرداخلہ سمیت 19 افراد شہید جب کہ 28 زخمی ہوئے تھے۔