کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات سہیل انور سیال نے ایم کیو ایم کی جانب سے قیدیوں پر تشدد کرنے کے الزمات کی تردید کر دی۔
صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ کسی قیدی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔
جیل مینول کے مطابق سندھ کی تمام جیلوں میں روٹین کا سرچ آپریشن کرتے رہتے ہیں۔ تمام قیدیوں کو جیل کے قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔