اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور ان کے ساتھ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو دی جانے والی پھانسی کے معاملے پر مشاورت کی۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی کی قرارداد کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے اور اس کے لئے دیگر جماعتوں کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا۔