وزیر داخلہ نے سانحہ کراچی پر ایک بیان دینا بھی گوارہ نہیں کیا : شیریں مزاری
Posted on May 16, 2015 By Zulfiqar Ali اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Shireen Mazari
اسلام آباد (جیوڈیسک) دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے بھی چودھری نثار کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صفورا چورنگی جیسے بڑے سانحے پر وزیر داخلہ نے ایک بیان تک دینا گوارا نہیں کیا۔
انہیں اپنے حلقے کی بجائے کراچی ہونا چاہیئے تھا ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ چودھری نثار خیبرپختونخوا کا بھی دورہ کریں انہیں تبدیلی نظر آ جائے گی ۔