انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج، پنجاب کالج نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کالج کے طلبا نے اس سال بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانات میں احمد رحمان نے ایک ہزار تینتالیس نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایک ہزار سینتیس نمبروں کے ساتھ پنجاب کالج کی افرا صدیقی، محمد سلطان کی دوسری جبکہ پنجاب کالج کی ہی شفیعہ خالد ایک ہزار چھتیس نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

فیصل آباد بورڈ میں پہلی 32 پوزیشنز میں سے 28 پنجاب کالج کے حصے میں آئیں ایک ہزار چوبیس نمبر لے کر سیماب امتیاز نے پہلی، زینب آصف کی دوسری جبکہ بشری مرتضیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گوجرانوالہ بورڈ میں پنجاب کالج نے پہلی پندرہ پوزیشنز حاصل کر کے کامیابیوں کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ ولید اعظم نے ایک ہزار انتالیس نمبروں کے ساتھ بورڈ ٹاپ کیا۔ تحریم رضا کی دوسری جبکہ حمزہ طارق نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ، کامرس اور جنرل سائنس گروپس میں بھی پنجاب کالجز نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔ ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات میں پنجاب کالج نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ پری انجینئرنگ گروپ میں پنجاب کالج پہلی تینوں پوزیشنز پر کامیاب رہا۔ نور الصبا کی پہلی ، فرزین اکرام کی دوسری اورعائشہ انعم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز گروپ میں بھی تمام پوزیشنز پنجاب کالج کے طلبا نے حاصل کیں۔ ملتان بورڈ میں مہران ستار نے ایک ہزار اکتیس نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج کی اقرا خالد نے دوسری جبکہ طالبہ کائنات تیسرے نمبر پر رہی۔ تعلیمی بورڈ بہاولپور کے امتحانات میں پنجاب کالج نے چھ پوزیشنز حاصل کیں۔ ایک ہزار بیس نمبروں کے ساتھ ولید طاہر نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

چشتیاں کی ملیکہ اسماعیل کی دوسری اور احمد لطیف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل میں پنجاب کالج کی رمیشہ طلعت نے دوسری اور شیراز اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ میں بھی پنجاب کالج نے پہلی تین پوزیشنیں اپنے نام کر لیں ایک ہزار پندرہ نمبروں کے ساتھ معطر قلب کی پہلی مریم کائنات کی دوسری اور رانا شاہ زیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔