انٹرمیڈیٹ اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان ہو گیا

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین تعلیمی بورڈ داوٴد میمن نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور جنرل سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن سید آرض مہدی، دوسری حمزہ اور تیسری پوزیشن معین بیگ اور صدرہ شیخ نے مشترکہ طور پر حاصل کی، پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن حورین، دوسری سدرہ انور اور تیسری پوزیشن صومل رفیق نے حاصل کیی، جنرل سائنس گروپ میں خنسا داد نے پہلی، بلقیس بانو نے دوسری، سید عبدالمعیز اور ممتارین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کاپی کلچر کے خاتمے کے لئے موٴثر اقدامات کئے جائیں۔

تقریب کے اختتام پر حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹ اور تحائف تقسیم کئے۔