اندرون لاہور مجالس محرم و جلوس کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) اندورن لاہور میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوس اپنے روایتی انداز میں جاری ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کی حفاظت کےلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اندورن لاہور میں عشرہ محرم کے دوران شہدا کربلا کی بےمثل قربانیوں کو عقیدت و احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔ امام بارگاہوں کے باہر روشنی کاخصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، سبیلیں لگائی جاتی ہیں اور موسم کی مناسبت سے شرکاء کی تواضع کی جاتی ہے۔ گھروں کے باہر بنے تھڑوں پر بیٹھ کر بھی شہدائے کربلا کی یاد میں نوحہ خوانی کی جاتی ہے۔

کربلاء کے شہدا کی یاد میں شبیہ ذوالجناح کے جلوس بھی نکالے جاتے ہیں۔ ان جلوسوں میں بچے بھی شریک ہوتے ہیں اور ماتم کرتے ہیں۔ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اندورن لاہور میں منعقد کی جانیوالی مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔