نیروبی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ جوزف اولی لینکو نے کہا کہ نیروبی شاپنگ سینٹر پر حملے کی تفتیش جاری ہے جس کے لئے امریکی، برطانوی اور اسرائیلی ایجنسیوں کیساتھ ساتھ کینیا کو جرمنی، کینیڈا اور انٹرنیشنل پولیس ایجنسی انٹرپول کی مدد بھی حاصل ہے۔
سکیورٹی فورسز نے چار روز تک شاپنگ سینٹر کا محاصرہ کئے رکھا جس میں شدت پسندوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔ کینیا کی فورسز نے حملہ آوروں پر منگل کو قابو پایا۔ صومالیہ کے اسلام پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں کم از کم 72 افراد ہلاک ہوئے۔