ملتان (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے اپنے بیان سے پاک فوج کی روایات کو پروان چڑھایا ہے۔ جنرل اپنی مدت بڑھانے کے لئے پریشر ڈالتے ہیں اور سیاست کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پوری دنیا پر جنگ مسلط کرنے والی قوت امریکہ ہے۔ بین الاقوامی ایجنڈا خطے میں جنگ کو توسیع دے رہا ہے۔ سانحہ چارسدہ قابل مذمت ہے۔
ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے سے ہٹ کر اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور افغانستان سمیت پورے خطے میں صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔