انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے سینئر صحافی اور معروف اینکرپرسن جنید سلیم کے بھائی ہارون سلیم کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں لاقانونیت کی انتہاء ہوچکی ہے۔
دن دیہاڑے لوگوں کاقتل عام ہورہا ہے مگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ہارون سلیم کے بہیمانہ قتل میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔
علاوہ ازیں انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل دے۔