انٹرنیشنل ارائیں فورم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمنی اور سراسر ظلم قرار د یکر مسترد کردیا
Posted on September 3, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
انٹرنیشنل ارائیں فورم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو عوام دشمنی اور سراسر ظلم قرار د یکر مسترد کردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے انٹرنیشنل ارائیں فورم کے ترجمان شکیل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر قیامت بن کر ٹوٹتا ہے اس وقت غربت ہمارے ملک کا سب سے بڑا اور بنیادی مسئلہ ہے اور اس وقت معاشرے میں جوغیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدامات رونما ہورہے ہیں۔
سب غربت اور مہنگائی کی وجہ سے ہیں کیونکہ جب غربت حد سے بڑھ جائے اور لوگوں کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے تو پھر ایک عام انسان اپنی جائز ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے غیر قانونی کا کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔
جبکہ بجلی کے بلوں نے تو غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکمرانوں نے پٹرول بم گرا کر معصوم عوام سے جینے کی آخری امید بھی چھیننے کی کوشش کی ہے۔حکومت کی ذمہ داری عام آدمی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنا ہے نہ کہ اسے گرانی، بد امنی اور بے روز گاری کی بند گلی میں دھکیلنا۔