روپے کی بے قدری کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے کی بلند ترین پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک سو پانچ روپے کی سطح بھی عبور کرگیا۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک سو پانچ روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے کی سطح بھی عبور کرتے ہوئے ایک سو پانچ روپے انچاس پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کرنسی ڈیلزر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ اور سونے کے بجائے ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کے بورڈ میں پاکستان کیلئے چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالرز قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کی امید ہے۔