انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی پہلی سینچری مکمل کرلی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی پہلی سینچری مکمل کر لی۔ بینکوں کے درمیان لین دین میں ایک ڈالر 100 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔ انٹر بینک یعنی بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران ڈالر کی قدر میں 87 پیسے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ایک ڈالر 100 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر نے 100 روپیکی سطح عبور کی ہے۔

عوام کے لیے اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر ، 101 روپے میں دستیاب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ زخائر کم ہورہے ہیں جس کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر پر دباو پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، نئے قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی بنیادی شرائط میں سے ایک بھی ہے۔