انٹر بینک میں ڈالر 100 روپے 88 پیسے کا ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کئی روز سے ملک میں جاری سیاسی دنگل نے روپے کو بھی ہلکان کر دیا ہے، روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 44 پیسے اضافے کے بعد 101 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بینکنگ ذرائع کے مطابق ڈالر روپے کے مقابلے میں 44 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 100 روپے 88 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے اضافے کے بعد عوام کو یہ 100 روپے 90 پیسے کی قیمت پر خریدنا پڑ رہا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق بگڑتی سیاسی صورتحال کے باعث معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، جس کے سبب روپیہ ڈالر کے سامنے کمزور ہوتا جارہا ہے، صرف گزشتہ دس روز کے دوران ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔