انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا، کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں قدر دس پیسے کم ہو گئی۔ کراچی انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو ایک روپے 80 پیسے دیکھی جا رہی ہے۔ دو روز کے دوران ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں کئی روز سے جاری ڈالر کی خریداری کے رجحان میں کمی ہوئی ہے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے عید کے موقع پر ترسیلات زر بھیجنے کی شرح میں اضافے کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔