انٹر بنک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو دو روپے اٹھائیس پیسے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک روز قبل روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ۔

ایک سو دو روپے چودہ پیسے کی سطح پر موجود تھی جو چودہ پیسے اضافے سے ایک سو دو روپے اٹھائیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی، ماہرین کے مطابق زر مبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کی وجہ سے روپے کی قدر دبا کا شکار ہے۔