کراچی (جیوڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی ایک بار پھر عید ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا جبکہ انٹر بینک میں نئے ریکارڈ پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 103 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ عید سے قبل اس کی قیمت 102 روپے 75 پیسے تھی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 45 پیسے اضافے کے ساتھ 102 روپے 75 پیسے کی سطح پر دیکھی گئی جو ایک ریکارڈ ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عید سے قبل پاکستان نے آئی ایم اایف کو 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا قرض واپس کیا ہے جس سے زرمبادلہ زخائر اور روپے کی قدر پر دباو پڑا ہے۔