انٹر بینک میں ڈالر 106 روپے 45 پیسے کا ہوگیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی روپیہ ایک بار پھر ڈالر کی چھری کے نیچے آگیا، بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران امریکی کرنسی مزید 20 پیسے مہنگی ہو گئی ہے۔ انٹر بینک یعنی بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 106 روپے 45 پیسے کا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق درآمدی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیوں کیلئے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے روپیہ کمزور پڑگیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق درآمدی ادائیگیوں کی مالیت 20 کروڑ ڈالر ہے۔ عوام کے لیے اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 106 روپے 70 پیسے میں دستیاب ہے۔