عالمی چیمپئن بائیک رائیڈر جورج لورینزو گیلے ٹریک پر پھسل کر ہڈی تڑوا بیٹھے۔ اسٹار موٹرسائیکلسٹ، جورج لورینزو ہالینڈ میں شیڈول اسن گراں پری کے پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے۔ بارش کے باعث وہ ٹریک پر پھسل گئے۔
گر کر ہنسلی کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔ ڈاکٹر نے فوری طبی امداد کے بعد عالمی چیمپئن لورینزو کو سرجری کے لئے وطن واپس اسپین بھیج دیا ہے۔ اسپینش بائیک رائیڈر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد دوسرے شریک موٹر سائیکل سواروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔