عالمی چیمپئن بائیک رائیڈر جورج لورینزو کی ہڈی ٹوٹ گئی

Motorcycle Race

Motorcycle Race

ہالینڈ (جیوڈیسک) عالمی چیمپئن بائیک رائیڈر جورج لورینزو گیلے ٹریک پر پھسل کر ہڈی تڑوا بیٹھے۔ اسٹار موٹر سائیکلسٹ جورج لورینزو ہالینڈ میں شیڈول اسن گراں پری کے پریکٹس سیشن میں شریک ہوئے۔ بارش کے باعث وہ ٹریک پر پھسل گئے اور گر کر ہنسلی کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔

ڈاکٹر نے فوری طبی امداد کے بعد عالمی چیمپئن لورینزو کو سرجری کے لیے وطن واپس اسپین بھیج دیا ہے۔ اسپینش بائیک رائیڈر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد دوسرے شریک موٹر سائیکل سواروں کو محتاط کر دیا گیا۔